Thursday, February 7, 2019

وقت سحر WAQTE SEHAR


وقت سحر

پھر سنوں سحر میں تری صدا
وہ خوبصورت وادیاں
جہاں بیتے تری زندگی کے کچھ حصے
جہاں سے گونجتی ہوئی آتی تھیں تری صدائیں
میرے کانوں میں
ہنستے ہوئے، ہسناتے ہوئے
کبھی سادگی سے مسکرا کر
تری اس صدا میں
پھولوں کی مہک تھی
اورچڑیوں کی چہک تھی
کوئل گیت راگ سہانی
اورتم سناتی اپنے من کی کہانی
محبت سے بھری ہوئی
وہ ماہ رمضان
اور سحرمیں تری یہ صدا
یارا ! اٹھ جا، ہے وقت سحر
وہ دن ہے یاد مجھے
اسے بھولوں کیسے
پراب وہ دن نہیں
 اوروہ بات نہیں
پرمیں چاہوں!
پھر سنوں
سحر میں تری یہ صدا      

  

نظر عرفان





No comments:

Post a Comment